وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ہنگامی امدادی ادارے کو قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی اداروں کے حکام کے ساتھ مل کر مربوط حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ آئندہ سوات جیسے سانحات سے بچاجاسکے۔ وہ اسلام آباد میں این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے دور ے کے
وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ہنگامی امدادی ادارے کو قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی اداروں کے حکام کے ساتھ مل کر مربوط حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ آئندہ سوات جیسے سانحات سے بچاجاسکے۔
وہ اسلام آباد میں این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے دور ے کے موقع پر تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
وزیراعظم نے ایسے واقعات کے حوالے سے جامع رپورٹ تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں تقریباً انچاس افراد جاں بحق اور متعد د زخمی ہوچکے ہیں۔
این ای او سی کی جدید ترین سہولت کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے ادارے کو مضبوط بنانے اور اس کی استعداد کاربڑھانے کیلئے ہر ممکن تعاون کی فراہمی کا بھی یقین دلایا۔
شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے پہلے ہی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال اور وزیرموسمیاتی تبدیلی مصدق مسعود ملک کو نجی اور سرکاری شراکت داری کے ذریعے ملک میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے امداد حاصل کرنے اور سرمایہ کاری لانے کی ہدایت کر دی ہے۔
سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بھارت کے اشتعال انگیز اورمخاصمانہ رویے کے پیش نظر وزیراعظم نے پاکستان کے اپنے وسائل سے پانی کے غیر متنازعہ ذخائر تعمیر کرنے کا اعلان کیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *