وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام اہم شعبوں میں سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دینے کے لئے قابل عمل منصوبوں پر کام کریں۔ لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے ایک اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری معاشی اصلاحات کی جاری
وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام اہم شعبوں میں سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دینے کے لئے قابل عمل منصوبوں پر کام کریں۔
لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے ایک اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری معاشی اصلاحات کی جاری پالیسی نے معیشت کو ایک نئی سمت دی ہے اور اس جدت اور شفافیت کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ زراعت، آئی ٹی، معدنیات، سیاحت اور قابل تجدید توانائی اہم شعبے ہیں جو غیر ملکی سرمایہ کاری راغب کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دینا بھی ہماری پالیسی کا حصہ ہے، تاکہ ہماری برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ وزارتوں کو ٹارگٹ دیئے گئے ہیں اور تمام جاری منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے مؤثر حکمت عملی اور تبدیلی کا ایجنڈا بنایا جائے تاکہ اپنے اہداف کے حصول کے لئے منظم انداز میں آگے بڑھا جاسکے۔
انہوں نے زور دیا کہ اقتصادی سرگرمیوں کی حکمت عملی میں نجی شعبے کا کلیدی کردار ہوگا اور ان کی شمولیت یقینی بنائی جائے گی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *