728 x 90

وزیراعظم کی رمضان کے لئے مفید پیکیج تیارکرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی رمضان کے لئے مفید پیکیج تیارکرنے کی ہدایت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آنے والے رمضان المبارک کیلئے گزشتہ سال سے بھی زیادہ مؤثر اور مفید پیکیج تیار کریں ۔ انہوں نے آج (جمعہ) اسلام آباد میں رمضان پیکیج کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ غریب اور سفید پوش عوام

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آنے والے رمضان المبارک کیلئے گزشتہ سال سے بھی زیادہ مؤثر اور مفید پیکیج تیار کریں ۔

انہوں نے آج (جمعہ) اسلام آباد میں رمضان پیکیج کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ غریب اور سفید پوش عوام کی مالی معاونت اور سماجی بہبود حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیراعظم نے خصوصی ہدایات دیں کہ مستحقین کے وقار اور احترام کو مدنظر رکھتے ہوئے رمضان پیکیج کے تحت امدادی رقوم کی تقسیم ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے کی جائے، یہ اقدام کیش لیس معیشت کے حصول کیلئے بھی ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

شہباز شریف نے کہا کہ تمام متعلقہ وزارتیں اور محکمے اس امر کو یقینی بنائیں کہ امدادی رقوم میں مستحق افراد کے دائرہ کار اور شمولیت کو ممکن حد تک وسیع کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مؤثر نگرانی کیلئے ڈیجیٹل ڈیش بورڈ اور منظم مانیٹرنگ کا نظام بھی نافذ کیا جائے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos