وزیراعظم شہبازشریف نے بلوچستان کے علاقے قلات میں لیویز کی چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ دہشت گرد بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہیں۔ وزیراعظم نے حملے میں شہید لیویزسکیورٹی اہلکار علی نواز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے
وزیراعظم شہبازشریف نے بلوچستان کے علاقے قلات میں لیویز کی چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔
انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ دہشت گرد بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہیں۔
وزیراعظم نے حملے میں شہید لیویزسکیورٹی اہلکار علی نواز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبرجمیل کی دعا کی۔
انہوں نے کہاکہ لیویز کے اہلکار علی نواز نے ملک کے تحفظ کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔
محمد شہبازشریف نے حملے میں زخمی ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔
انہوں نے ایک بار پھر حکومت کی جانب سے اس عزم کا اظہارکیاکہ دہشت گردوں کو ان کے مذموم عزائم میں ہرگزکامیاب نہیں ہونے دیاجائے گا ۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *