وزیراعظم شہباز شریف نے شدید موسمی حالات کے نقصانات کم کرنے کے لیے محکمہ موسمیات کی پیشگی اطلاع کے نظام کو ہنگامی بنیادوں پر موثر اور فعال بنانے کی ہدایت کی ہے۔ جمعہ کے روز اسلام آباد میں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں سیلاب کی صوررتحال پر ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں
وزیراعظم شہباز شریف نے شدید موسمی حالات کے نقصانات کم کرنے کے لیے محکمہ موسمیات کی پیشگی اطلاع کے نظام کو ہنگامی بنیادوں پر موثر اور فعال بنانے کی ہدایت کی ہے۔
جمعہ کے روز اسلام آباد میں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں سیلاب کی صوررتحال پر ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ شدید مون سون سیزن کے تناظر میں ملک بھر خصوصاً ان دوعلاقوں میں جانی و مالی نقصانات کے افسوس ناک واقعات ہوئے۔
وزیراعظم نے اعادہ کیا کہ وفاقی حکومت دکھ کی اس گھڑی میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومت، انتظامیہ اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *