وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملکی ضروریات کو متاثر کئے بغیر وافر مقدار میں موجود غذائی اشیاء خلیجی ممالک کو برآمد کرنے کے لئے جامع ایکشن پلان بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وہ آج لاہور میں ملکی خوراک کی صورتحال سمیت بدلتے ہوئے علاقائی حالات کے پیش نظر اضافی غذائی اشیاء کی برآمدات کے حوالے
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملکی ضروریات کو متاثر کئے بغیر وافر مقدار میں موجود غذائی اشیاء خلیجی ممالک کو برآمد کرنے کے لئے جامع ایکشن پلان بنانے کی ہدایت کی ہے۔
وہ آج لاہور میں ملکی خوراک کی صورتحال سمیت بدلتے ہوئے علاقائی حالات کے پیش نظر اضافی غذائی اشیاء کی برآمدات کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
وزیراعظم نے ملک کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لئے طلب اور رسد کی مکمل نگرانی کی ہدایت کی۔
شہباز شریف نے علاقائی پیش رفت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عالمی سپلائی چین میں رکاوٹوں نے خطے میں پاکستانی مصنوعات کی برآمدی صلاحیت میں اضافہ کیا ہے۔
وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ برادر خلیجی ممالک کو برآمدات کے لیے اعلیٰ معیارات کو برقرار رکھا جانا چاہئے۔ انہوں نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو سمندری راستوں کے ذریعے برآمدات کی سہولت کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *