728 x 90

وزیراعظم کی پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

وزیراعظم کی پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ جو بھی پٹرول

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں۔

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعظم نے کہا کہ جو بھی پٹرول پمپ مصنوعی قلت کے اس مذموم عمل میں ملوث ہو، اسے فوراً بند کیا جائے اور اوگرا اس کا لائسنس منسوخ کرکے قانونی کارروائی کرے۔

شہباز شریف نے وزیر پٹرولیم کو ہدایت کی کہ وہ صوبوں کا دورہ کریں اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر پٹرولیم مصنوعات کے تحفظ اور ان کی عوام کو بلاتعطل فراہمی کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کریں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ پٹرولیم مصنوعات کی نقل و حمل سے متعلق ایک ڈیش بورڈ بنایا جائے، جس کے ذریعے صوبوں کے ساتھ ریئل ٹائم میں ڈیٹا شیئر ہو اور پٹرولیم مصنوعات کی نقل و حمل کی نگرانی کی جا سکے۔

اجلاس میں بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال کے پیش نظر پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos