728 x 90

وزیراعظم کی چینی ذخیرہ اندوزی،مصنوعی قلت پیدا کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت

وزیراعظم کی چینی ذخیرہ اندوزی،مصنوعی قلت پیدا کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے چینی ذخیرہ اندوزوں اور قیمتوں میں اضافے کے لیے چینی کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کے روزاسلام آباد میں چینی کی کھپت  و  رسد اور مقررہ قیمتوں پر فراہمی سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کر تے

وزیراعظم شہباز شریف نے چینی ذخیرہ اندوزوں اور قیمتوں میں اضافے کے لیے چینی کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے یہ بات جمعہ کے روزاسلام آباد میں چینی کی کھپت  و  رسد اور مقررہ قیمتوں پر فراہمی سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کہی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کسی کو بھی چینی ذخیرہ کرنے یا قیاس آرائی کے ذریعے قیمتوں میں ردوبدل نہیں کرنے دیا جائے گا۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو شوگر ملوں کے ساتھ چینی کی کھپت  و  رسد کی نگرانی کیلئے روابط مربوط کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے یقین دلایا کہ ملک میں چینی کی وافرمقدار موجود ہے ۔

ملاقات میں وزیراعظم کو چینی کی کھپت  و  رسد اور موجودہ قیمتوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos