وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کو رمضان المبارک میں عام آدمی کو اشیائے خوردونوش کی رعایتی نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے یہ بات آج(اتوار) لاہور میں ملک میں چینی کی فراہمی اور اس کی قیمتوں پر قابو پانے کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے
وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کو رمضان المبارک میں عام آدمی کو اشیائے خوردونوش کی رعایتی نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے یہ بات آج(اتوار) لاہور میں ملک میں چینی کی فراہمی اور اس کی قیمتوں پر قابو پانے کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو کھانے پینے کی اشیاء کی رعایتی نرخوں پر فراہمی کیلئے حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے چینی کی سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی ماہ کے دوران حکومت کی چینی کی سمگلنگ کے خلاف کارروائی سے اس پر کامیابی سے قابو پانے میں مدد ملی ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ لوگوں کو چینی اور کھانے پینے کی اشیاء رعایتی نرخوں پر فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
اجلاس کو چینی کی پیداوار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اس وقت ملک میں چینی کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ رعایتی نرخوں پر چینی کی فروخت کیلئے صوبائی سطح پر فیئرپرائس شاپس قائم کی گئی ہیں۔
صوبائی چیف سیکرٹریز نے اجلاس کو یقین دلایا کہ چینی کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ضلعی انتظامیہ اس سلسلے میں پوری تندہی سے کام کرے گی۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *