وزیراعظم شہبازشریف نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں کے ذریعے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو آسان شرائط پرقرضے فراہم کرنے کیلئے اقدامات تیز کریں۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے ترقیاتی ادارے کے بزنس پلان کے
وزیراعظم شہبازشریف نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں کے ذریعے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو آسان شرائط پرقرضے فراہم کرنے کیلئے اقدامات تیز کریں۔
انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے ترقیاتی ادارے کے بزنس پلان کے بارے میں جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ادارے کا مقصد ملک میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کا فروغ ہے۔
وزیراعظم نے کہا یہ کاروبار قومی معیشت کیلئے بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا اس شعبے کی ترقی کے ذریعے ملکی برآمدات میں اضافے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔
اجلاس کے دوران ایس ایم ایز کے فروغ کیلئے تین سالہ منصوبہ پیش کیا گیا۔
اجلاس کو اس شعبے کو درپیش مسائل اوران کے حل کیلئے مجوزہ حکمت عملی سے تفصیلی آگاہ کیا گیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *