وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب پولیس اور محکمہ انسداد دہشتگردی کو تونسہ کے قریب خفیہ معلومات کی بنیاد پر کامیاب آپریشن پر مبارکباد دی ہے جس میں کالعدم تنظیم فتنہ الہندوستان سے منسلک پانچ دہشتگرد مارے گئے۔ انہوں نے ایک بیان میں آپریشن میں شامل قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب پولیس اور محکمہ انسداد دہشتگردی کو تونسہ کے قریب خفیہ معلومات کی بنیاد پر کامیاب آپریشن پر مبارکباد دی ہے جس میں کالعدم تنظیم فتنہ الہندوستان سے منسلک پانچ دہشتگرد مارے گئے۔
انہوں نے ایک بیان میں آپریشن میں شامل قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی جرات، لگن اور فوری کارروائی کو خراج تحسین پیش کیا۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا تعاقب جاری رکھا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کامیاب کاروائیاں ملک دشمن عناصر کو مضبوط پیغام دیتی ہیں کہ پاکستان اپنے امن، استحکام اور ملکی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے کو برداشت نہیں کریگا۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *