728 x 90

وزیراعلیٰ پنجاب نے 47 ارب روپے کے رمضان نگہبان پیکیج کی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ پنجاب نے 47 ارب روپے کے رمضان نگہبان پیکیج کی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایک کروڑ افرا د کیلئے 47 ارب روپے کے رمضان نگہبان پیکیج کی منظوری دے دی۔ پنجاب کے 42 لاکھ مستحق خاندانوں کو 10، 10 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان میں 20لاکھ سے زائدافراد کو نگہبان کارڈز مہیا کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایک کروڑ افرا د کیلئے 47 ارب روپے کے رمضان نگہبان پیکیج کی منظوری دے دی۔

پنجاب کے 42 لاکھ مستحق خاندانوں کو 10، 10 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان میں 20لاکھ سے زائدافراد کو نگہبان کارڈز مہیا کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت رمضان شریف کی پیشگی تیاریوں اور عوامی ریلیف کے حوالے سے اہم اجلاس میں نادار افراد کے لیے سی ایم راشن کارڈ، نگہبان دسترخوان، سہولت بازار اور دیگر انتظامی امور کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ رمضان نگہبان کارڈ کے ذریعے کیش کے علاوہ دیگر ضروری اشیاء بھی خریدنے کی سہولت میسر ہوگی۔ ضلعی انتظامیہ متعلقہ علاقوں میں گھرگھر جاکروزیراعلیٰ پنجاب رمضان نگہبان کارڈ فراہم کرے گی۔

رمضان نگہبان کارڈ کے ذریعے بینک آف پنجاب برانچ لیس بینکنگ ایجنٹ سے بھی کیش حاصل کرسکیں گے۔ رمضان نگہبان کارڈ کے ذریعے ون لنک نیٹ ورک اے ٹی ایم کے ذریعے بھی کیش حاصل کیا جا سکے گا۔

بینک آف پنجاب کے مقررہ دکانداروں سے رمضان نگہبان کیش کے ذریعے خریداری کی جاسکے گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رمضان المبارک میں نرخ مزید کم کرانے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی۔ انہوں نے فلور ملز، چکن، کریانہ اور گھی ملز ایسوسی ایشن کے سٹال لگانے کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ کوئی بھی مستحق خاندان رمضان المبارک میں تنہا محسوس نہ کرے۔ دکھ سکھ میں غریب عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ صاحب ثروت افراد کو اپنے ارد گرد موجود مستحق لوگوں کو کھانا کھلانا چاہیے۔ لوگوں کی خدمت کرکے رمضان المبارک میں دنیا اور آخرت سنواری جائے گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos