728 x 90

وزیراعلیٰ پنجاب کا رمضان میں مہنگائی کنٹرول کیلئے خصوصی اقدامات کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا رمضان میں مہنگائی کنٹرول کیلئے خصوصی اقدامات کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے رمضان المبارک میں مہنگائی پر قابو پانے کے لیے خصوصی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ لاہور میں نگہبان رمضان پروگرام کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے صوبے بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے رمضان المبارک میں مہنگائی پر قابو پانے کے لیے خصوصی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

لاہور میں نگہبان رمضان پروگرام کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے صوبے بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ 40لاکھ سے زائد خاندانوں کو رمضان کارڈ جاری کیے جا رہے ہیں، جس کی تقسیم کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک تقریباً ساڑھے چار لاکھ کارڈ تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ ہر کارڈ پر دس ہزار روپے کی مالی امداد ہوتی ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے پنجاب کے تمام شہروں میں سہولت بازار اور رمضان بازار مکمل طور پرفعال ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ رمضان المبارک میں منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos