پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے پیر کے روز فیصل آباد میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کیا۔ انہوں نے اس موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد کی پہلی الیکٹرک بس سروس صوبے میں سستی اور ماحول دوست شہری ٹرانسپورٹ کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ انہوں نے
پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے پیر کے روز فیصل آباد میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کیا۔
انہوں نے اس موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد کی پہلی الیکٹرک بس سروس صوبے میں سستی اور ماحول دوست شہری ٹرانسپورٹ کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ صوبائی حکومت کے ماحول دوست اقدامات، صاف ستھرے ماحول اور عوام کیلئے جدید سفری سہولیات کے عزم کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر تیس الیکٹرک بسیں شہر کے سات اہم روٹس پر چلائی جائیں گی جن کا کرایہ صرف بیس روپے ہو گا۔
مریم نواز نے فیصل آباد کیلئے جدید میٹرو بس منصوبے کے آغاز کا بھی اعلان کیا جو رواں سال مکمل ہو گا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *