وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آج (جمعہ ) کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پاک پتن کا اچانک دورہ کیا ۔ وہ کئی وارڈوں میں گئیں جہاں مریضوں اور ان کے لواحقین نے بدانتظامی اور غفلت سے متعلق شکایت کی ۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ پاک پتن اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آج (جمعہ ) کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پاک پتن کا اچانک دورہ کیا ۔
وہ کئی وارڈوں میں گئیں جہاں مریضوں اور ان کے لواحقین نے بدانتظامی اور غفلت سے متعلق شکایت کی ۔
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ پاک پتن اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف مجرمانہ غفلت کا مقدمہ درج کیاگیا مریم نواز نے ان دونوں کو گرفتار کرنے کی ہدایت بھی کی۔
زیادہ پارکنگ فیس وصول کرنے کی شکایات پروزیراعلیٰ نے پارکنگ کمپنی کے مالک اور منتظم کو بھی گرفتار کرنے کی ہدایت کی تین لیبارٹری معاونین کوبدعنوانی پرملازمت سے برخاست کردیاگیا ڈپٹی کمشنر پاک پتن کو بھی چارج چھوڑنے کا حکم دیاگیا ۔
مریم نواز نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں اور طبی عملے کے موبائل فون استعمال کرنے پر بھی پابندی عائد کرنے کی ہدایت کی ۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *