وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے پاکستان کی بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ میں مزید بہتری کے امکانات پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ فچ ریٹنگز کے حکام سے ملاقات میں وزیرِ خزانہ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو بی مائنس( B) کے ساتھ مستحکم آئوٹ لک دینے پر ادارے کا شکریہ ادا کیا۔
وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے پاکستان کی بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ میں مزید بہتری کے امکانات پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
فچ ریٹنگز کے حکام سے ملاقات میں وزیرِ خزانہ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو بی مائنس( B) کے ساتھ مستحکم آئوٹ لک دینے پر ادارے کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان ظاہر کیا کہ اب تینوں بڑی بین الاقوامی ایجنسیاں پاکستان کے بارے میں یکساں مثبت تجزیہ پیش کر رہی ہیں۔
محمد اورنگزیب نے نجکاری کے عمل میں پیش رفت اورپانڈا بانڈزکے ذریعے مالیاتی ذرائع میں تنوع لانے کے لیے حکومت کی کوششوں کو اجاگر کیا۔
عالمی بینک کے صدر اجے بانگاسے اہم ملاقات میں وزیرِ خزانہ نے پاکستان کی سیلاب سے متعلق بحالی کی حکومتی کاوشوں پر بریفنگ دی اور عالمی بینک کی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے چھوٹے کسانوں تک رسائی کے لیے ٹیکنالوجی پلیٹ فارمزاور کوآپریٹو نظام کے استعمال کی تجویز کی حمایت کی اورٹیرف پالیسی کی تیاری میں عالمی بینک کی تکنیکی معاونت کو سراہا۔
انہوں نے صوبوں کے ساتھ دستخط شدہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (CPF) کے ایم او یوز پر عملدرآمد سے بھی صدرِ عالمی بینک کو آگاہ کیا۔ ملاقات میں گیس اور بجلی کے شعبوں میں جامع اصلاحات کے طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
برطانیہ کی وزیر برائے بین الاقوامی ترقی و افریقہ بیرو نس جینی چیپمین سے ملاقات میں وزیرِ خزانہ نے پاکستان کے ساتھ برطانیہ کی دیرینہ ترقیاتی شراکت داری کو سراہا۔ انہوں نے ڈیجیٹل ڈیش بورڈ کے منصوبے کے لیے برطانیہ کی مسلسل معاونت کا اعتراف کیا اور منصوبہ بندی و عملدرآمد کے مرحلے میں اسٹیک ہولڈرز سے جامع مشاورت کی ضرورت پر زور دیا۔
دبئی اسلامک بینک کے گروپ سی ای او ڈاکٹر عدنان چلوان سے ملاقات میں وزیرِ خزانہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنی فنڈنگ کے ذرائع کو امریکی ڈالر، پانڈا بانڈز اور سکوک مارکیٹس میں مزید متنوع بنائے گا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *