وزیرصنعت و تجارت پنجاب سے چائنہ گورنمنٹ انوسٹمنٹ سربراہ کی وفد کے ہمراہ ملاقات
چائنہ گورنمنٹ انوسٹمنٹ کی سربراہ اسکارلیٹ ژیانگ کی قیادت میں چینی سرمایہ کاروں کے ایک وفد نے آج لاہور میں پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت چودھری شفیع حسین سے ملاقات کی۔ وفد نے…

چائنہ گورنمنٹ انوسٹمنٹ کی سربراہ اسکارلیٹ ژیانگ کی قیادت میں چینی سرمایہ کاروں کے ایک وفد نے آج لاہور میں پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت چودھری شفیع حسین سے ملاقات کی۔
وفد نے پنجاب کے صحت ،تعلیم، زراعت اور الیکٹرک گاڑیوں کے شعبوں میں سرمایہ کاری اور تعاون کو فروغ دینے کے مواقع تلاش کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔
انہوں نے پنجاب میں الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے کے پلانٹ اور کیمیکل مینو فیکچرنگ کی سہولتوں کے قیام میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا۔
اس موقع پرہوائے(Huawei) گروپ نے دولاکھ ساٹھ ہزار پاکستانی طلباء کو آئی سی ٹی کی مہارتیں سکھانے کا تربیتی اقدام شروع کرنے کا اعلان کیا جس میں ابتدائی طور پر پنجاب پرتوجہ مرکوز کی جائے گی۔


