اسلام آباد: وزیرِاعظم شہباز شریف نے اتوار کے روز بچوں کو انسدادِ پولیو کے قطرے پلا کر سال کی آخری پولیو مہم کا باضابطہ آغاز کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، وزیرِاعظم نے پاکستان سے پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لیے
اسلام آباد: وزیرِاعظم شہباز شریف نے اتوار کے روز بچوں کو انسدادِ پولیو کے قطرے پلا کر سال کی آخری پولیو مہم کا باضابطہ آغاز کیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، وزیرِاعظم نے پاکستان سے پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی شراکت داروں کا تعاون انتہائی اہم ہے۔
انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کے لیے انسدادِ پولیو ویکسینیشن کو یقینی بنائیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم کی پولیو مہم کے لیے فوکل پرسن عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ ملک کے 143 اضلاع میں تقریباً چار لاکھ پولیو ورکرز گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے۔ انہوں نے والدین سے درخواست کی کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اپنے دروازے ان کے لیے کھولیں۔
کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرت نے کہا کہ اس سال کی آخری پولیو مہم کے دوران پورے پاکستان میں تقریباً 4 کروڑ 40 لاکھ بچوں تک پہنچا جائے گا تاکہ انہیں پولیو سے محفوظ بنایا جا سکے۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *