خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
حلال شعبے کی ترقی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا فروغ ضروری ہے، خالد مگسیپاکستان نے سری لنکا کو تین وکٹوں سے شکست دے کر سہ فریقی سیریز جیت لیچین کے ساتھ سرحدی کشیدگی کے دوران مودی حکومت کی دفاعی پالیسی کو عالمی تنقید کا سامناافغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف مسلح مزاحمت جاریپاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آردانش اسکولوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابلِ قبول نہیں ہوگا، وزیراعظماینٹی کرپشن پنجاب نے سی ای او ہیلتھ جھنگ ڈاکٹر محمد یونس منیر کو مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے مقدمے میں 5 نومبر کو طلب کر لیا، شیخوپورہ ہسپتال میں تعیناتی کے دوران سرکاری فنڈز میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کے الزامات، تحریری جواب طلبجھنگ میں جرائم کے خلاف نمایاں کارکردگی پر ڈی پی او ساجد حسین کی جانب سے سی سی ڈی ٹیم کی حوصلہ افزائی، ڈی ایس پی بابر نواز ہندل کو لیٹر آف اپریسی ایشن جاری، انسپکٹر اظہر خان سمیت افسران و اہلکاروں میں تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات تقسیم
معیشت

وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی کی زیرِ صدارت کیش لیس معیشت پر اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس

وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی کی زیرِ صدارت وزارت خزانہ میں ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس کا مقصد وزیرِ اعظم کے کیش لیس اقدام کے آئندہ جائزے کی تیاریاں…

وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی کی زیرِ صدارت کیش لیس معیشت پر اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس

وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی کی زیرِ صدارت وزارت خزانہ میں ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس کا مقصد وزیرِ اعظم کے کیش لیس اقدام کے آئندہ جائزے کی تیاریاں کرنا تھا۔ اس اجلاس میں وزارتِ خزانہ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان ، نادرا، کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی، وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی مواصلات کے سینئر حکام اور نجی شعبے کے اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

وزیرِ مملکت نے وزیرِ اعظم کے کیش لیس اکانومی کے وژن پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور پاکستان کی ڈیجیٹل مالیاتی تبدیلی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے ترجیحات کا تعین کیا۔

اجلاس نے گزشتہ سال کے دوران کیش لیس اکانومی پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور موجودہ مالی سال کے لیے قومی کیش لیس ڈیش بورڈ کی سالانہ کارکردگی کے اہداف طے کئے۔ اس کے ساتھ ساتھ براہ راست نگرانی اور ڈیٹا کی شفافیت کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سٹیٹ اونڈ انٹرپرائزز اور خود مختار اداروں میں سرکاری ادائیگیوں کو ڈیجیٹل بنانے پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا، اور تمام وینڈر، ملازمین اور پنشن کی ادائیگیوں کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ کمیٹی کے ارکان نے ملک بھر میں تاجروں کی جانب سے ڈیجیٹل نظام اپنانے کے دائرہ کار کو بڑھانے کی حکمت عملی پر بھی غور کیا اور ریئل ٹائم ٹرانزیکشن کی شفافیت بڑھانے کے لیے ایک مرکزی مرچنٹ ڈیٹا بیس قائم کرنے کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے صارفین کے لیے طریقہ کار آسان بنانے پر بھی زور دیا تاکہ شہری ہر سطح پر بغیر دشواری ڈیجیٹل ادائیگیاں کر سکیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے وژن کو اُجاگر کرتے ہوئے وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی نے شفاف، دستاویزی اور جامع معیشت کی تشکیل کے لیے حکومتی عزم دوہراتے ہوئے زور دیا کہ تیز رفتار عمل درآمد اور عوام کی زیادہ سے زیادہ سہولت کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدگی سے پیشرفت کا جائزہ لیا جاتا رہے گا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں