اطلاعات و نشریات کے وزیر عطا اللہ تارڑ نے D-8 ممالک کے سوشل میڈیا ہینڈلرز کے قیام کی تجویز پیش کی ہے تاکہ اقتصادی ترقی اور اسلامو فوبیا اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے بیانیے کو اجاگر کیا جا سکے۔ آج (جمعہ) باکو میں D-8 میڈیا فورم سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے بحران
اطلاعات و نشریات کے وزیر عطا اللہ تارڑ نے D-8 ممالک کے سوشل میڈیا ہینڈلرز کے قیام کی تجویز پیش کی ہے تاکہ اقتصادی ترقی اور اسلامو فوبیا اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے بیانیے کو اجاگر کیا جا سکے۔
آج (جمعہ) باکو میں D-8 میڈیا فورم سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے بحران کی رپورٹنگ، ڈیجیٹل فرانزک اور غلط معلومات کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ تربیت اور ورکشاپس کے انعقاد پر زور دیا۔
وفاقی وزیر نے میڈیا وزارتوں اور پیشہ ور افراد کے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام پر زور دیا تاکہ وہ باقاعدگی سے وقفے وقفے سے ملاقات کریں اور اپنے تجربات سے ایک دوسرے کو آگاہ کریں۔
انہوں نے D-8 ممالک پر زور دیا کہ وہ پورے خطے میں آن لائن انتہا پسندی اور نفرت انگیز تقاریر کا مقابلہ کرنے کے لیے شراکت داری قائم کریں۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ حکومت پاکستان نے میڈیا اداروں کے درمیان شفاف اوربہتررابطوںاور ڈیجیٹل نمائندگی کو ترجیح دی ہے۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ پاکستان صحافیوں کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے اور غلط معلومات کوموثر طور پر روکنے کیلئے عام لوگوں کو میڈیا کی تعلیم دینے پرکام کررہا ہے


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *