728 x 90

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ون ڈش کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد جاری

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ون ڈش کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد جاری

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع جھنگ میں ون ڈش پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔ ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ افسران شادی ہالز اور تقریباتی مقامات کی مانیٹرنگ کے لیے فیلڈ میں موجود

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع جھنگ میں ون ڈش پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔ ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ افسران شادی ہالز اور تقریباتی مقامات کی مانیٹرنگ کے لیے فیلڈ میں موجود ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے مختلف شادی ہالز، مارکیز اور تقاریب کا اچانک معائنہ کیا تاکہ حکومت پنجاب کی جانب سے نافذ کردہ ون ڈش پالیسی پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔ معائنوں کے دوران کھانوں کی تعداد، مینو اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا کہ ون ڈش پالیسی کا مقصد شادیوں میں فضول اخراجات کی حوصلہ شکنی اور عوام کو غیر ضروری مالی دباؤ سے بچانا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ شادی ہالز کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔

اسسٹنٹ کمشنرز نے شادی ہال مالکان کو حکومت پنجاب کی ہدایات سے آگاہ کرتے ہوئے پابندی پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی اور کہا کہ عوامی تعاون کے بغیر اس پالیسی کی کامیابی ممکن نہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شادی کی تقریبات میں مقررہ اصول و ضوابط کی خلاف ورزی سے گریز کیا جائے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ون ڈش پالیسی پر عملدرآمد کے لیے مانیٹرنگ کا عمل مسلسل جاری رہے گا جبکہ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ شادی بیاہ کی تقریبات میں سادگی کو فروغ دیں اور قانون کی پاسداری میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos