728 x 90

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع جھنگ میں گندم خریداری مہم 2026 کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع جھنگ میں گندم خریداری مہم 2026 کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع جھنگ میں گندم خریداری مہم 2026 کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں گندم خریداری مہم کے انتظامات، شفافیت اور

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع جھنگ میں گندم خریداری مہم 2026 کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں گندم خریداری مہم کے انتظامات، شفافیت اور کاشتکاروں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔محکمہ خوراک کی جانب سے ضلع بھر میں 14 خریداری مراکز قائم کیے گئے ہیں تاکہ کاشتکاروں کو ان کی دہلیز پر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ کاشتکار باردانہ کے حصول کے لیے کسی بھی قریبی سنٹر پر اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔حکومت پنجاب نے گندم کی خریداری کا نرخ 3500 روپے فی من مقرر کیا ہے، جبکہ باردانہ کے حصول کے لیے کاشتکاروں کو اپنا شناختی کارڈ اور بینک اکاؤنٹ نمبر متعلقہ سنٹر پر فراہم کرنا ہوگا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ خریداری کے عمل کو مکمل شفاف، منظم اور کاشتکار دوست بنایا جائے، جبکہ گندم کی فروخت کے بعد 72 گھنٹوں کے اندر ادائیگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کاشتکاروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos