وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دسمبر کے مہینے میں سب سے زیادہ ٹیکس وصولیوں پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی فیلڈ فارمیشنز کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ وہ آج اسلام آباد میں ویڈیو لنک کے ذریعے ٹیم ایف بی آر اور فیلڈ فارمیشنز سے خطاب کر رہے تھے۔ ایف بی آر نے دسمبر دوہزارپچیس میں
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دسمبر کے مہینے میں سب سے زیادہ ٹیکس وصولیوں پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی فیلڈ فارمیشنز کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
وہ آج اسلام آباد میں ویڈیو لنک کے ذریعے ٹیم ایف بی آر اور فیلڈ فارمیشنز سے خطاب کر رہے تھے۔
ایف بی آر نے دسمبر دوہزارپچیس میں چودہ سو ستائیس ارب روپے سے زائد ٹیکس وصول کیا جو ماہانہ ہدف چودہ سو چھیالیس ارب روپے کا ننانوے فیصد ہے۔
وزیر خزانہ نے اس کارکردگی کو حکومت کے مالیاتی اصلاحات کے ایجنڈے، بہتر ٹیکس تعمیل، مؤثر نفاذ اور ڈیجیٹل اصلاحات کی کامیابی کا واضح ثبوت قرار دیا ہے۔
انہوں نے ایف بی آر کی فیلڈ فارمیشنز پر زور دیا کہ وہ اپنی کوششوں کو مزید تیز کریں اور ٹیکس نیٹ کو وسیع بنانے کیلئے دوگنی محنت کریں۔
محمد اورنگزیب نے اس امر پر زور دیا کہ بہتر ٹیکس تعمیل اور مؤثر نفاذ ہی وہ واحد پائیدار راستہ ہے جس کے ذریعے رسمی شعبے پر ٹیکس کے بوجھ میں کمی لائی جا سکتی ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *