728 x 90

وزیر خزانہ نے پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کو سراہا

وزیر خزانہ نے پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کو سراہا

پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کا پہلا بورڈ اجلاس آج (منگل) اسلام آباد میں ہوا جو بلاک چین، ورچوئل اثاثوں اور ڈیجیٹل معیشت کو اپنانے کی جانب پاکستان کے سفر میں ایک اہم قدم ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اتھارٹی کے قیام کو پاکستان کے معاشی ارتقا میں

پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کا پہلا بورڈ اجلاس آج (منگل) اسلام آباد میں ہوا جو بلاک چین، ورچوئل اثاثوں اور ڈیجیٹل معیشت کو اپنانے کی جانب پاکستان کے سفر میں ایک اہم قدم ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اتھارٹی کے قیام کو پاکستان کے معاشی ارتقا میں تبدیلی کا سنگ میل قرار دیا۔

وزیر خزانہ نے ورچوئل اثاثوں کو ذمہ دارانہ طریقے سے اپنانے اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف پاکستان کے مالیاتی نظام کو مضبوط بنانے میں اس کے کردار پر زور دیتے ہوئے اتھارٹی کے لیے حکومت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

بلاک چین اور کرپٹو کے بارے میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی ورچوئل اثاثوں میں جدت، سرمایہ کاری اور مواقع کو فروغ دیتے ہوئے مالی سالمیت کا تحفظ کرے گی۔

بورڈ اجلاس نے سینڈ باکس تجربات، ٹیکس پالیسیوں، ریگولیٹری ڈرافٹنگ، اور بین الاقوامی  روابط پر مرکوز کمیٹیاں بنانے پر اتفاق کیا

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos