وزیر خزانہ اور محصولات محمد اورنگزیب نے استحکام سے ترقی کی طرف پائیدار منتقلی کیلئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات جاری رکھنے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ وہ دوحہ فورم کے تئیس ویں اجلاس میں “عالمی تجارتی تناؤ ‘ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں اقتصادی اثرات اور پالیسی ردعمل” کے عنوان سے ایک
وزیر خزانہ اور محصولات محمد اورنگزیب نے استحکام سے ترقی کی طرف پائیدار منتقلی کیلئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات جاری رکھنے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وہ دوحہ فورم کے تئیس ویں اجلاس میں “عالمی تجارتی تناؤ ‘ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں اقتصادی اثرات اور پالیسی ردعمل” کے عنوان سے ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔
محمد اورنگزیب نے ٹیکسیشن، توانائی، ریاستی ملکیتی اداروں اور نجی شعبے کی ترقی میں پائیدار ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قطر کے وزیر خزانہ علی بن احمد الکواری نے پاکستان کے ساتھ قطر کی مضبوط اور توسیعی شراکت داری اور دو طرفہ تجارتی تعلقات کو اجاگر کیا۔
انہوں نے پاکستان کے ساتھ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں قطر کے تعاون میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *