وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے اسلام آباد میں صنعت وتجارت کے ایوانوں، تجارتی تنظیموں اور ملک کی کاروباری برادری کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں حالیہ فنانس ایکٹ دوہزارپچیس کی شق سینتیس اے کے حوالے سے تاجروں میں پیدا ہونے والے خدشات اور دیگرامورپرغورکیاگیا۔ سینیٹراورنگزیب نے حکومت کی طرف سے مکمل تعاون اور شفافیت کا یقین
وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے اسلام آباد میں صنعت وتجارت کے ایوانوں، تجارتی تنظیموں اور ملک کی کاروباری برادری کے نمائندوں سے ملاقات کی۔
ملاقات میں حالیہ فنانس ایکٹ دوہزارپچیس کی شق سینتیس اے کے حوالے سے تاجروں میں پیدا ہونے والے خدشات اور دیگرامورپرغورکیاگیا۔
سینیٹراورنگزیب نے حکومت کی طرف سے مکمل تعاون اور شفافیت کا یقین دلاتے ہوئے زور دیا کہ نئے اقدامات کامقصد قانون کی پاسداری کرنے والے تاجروں کوہراساں کرنایاہدف بنانا ہرگز نہیں بلکہ صرف بڑے پیمانے پرٹیکس فراڈکوروکناہے۔
اس موقع پر فیصلہ کیاگیا کہ جاری مذاکرات میں سہولت اورباہمی طورپرقابل قبول حل تلاش کرنے کیلئے وزیراعظم کے صنعت وتجارت کے لئے معاون خصوصی ہارون اختر خان کی زیر صدارت ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *