728 x 90

وزیر داخلہ محسن نقوی سے مفتی منیب الرحمن کی قیادت میں وفد کی ملاقات

وزیر داخلہ محسن نقوی سے مفتی منیب الرحمن کی قیادت میں وفد کی ملاقات

وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری سے مفتی اعظم مفتی منیب الرحمن کی قیادت میں آج ایک وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں قومی اتحاد کو مضبوط بنانے اور علمائے کرام کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل کو حل کرنے پر توجہ دی گئی۔ وزیر داخلہ نے وفد کو

وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری سے مفتی اعظم مفتی منیب الرحمن کی قیادت میں آج ایک وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ملاقات میں قومی اتحاد کو مضبوط بنانے اور علمائے کرام کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل کو حل کرنے پر توجہ دی گئی۔

وزیر داخلہ نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے تحفظات کا بغور جائزہ لیا جائے گا اور انہیں دور کیا جائے گا۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی سربراہی میں کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔مفتی منیب الرحمن اور دیگر علمائے کرام بھی اس کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ کمیٹی مسائل کے حل کیلئے قابل عمل سفارشات پیش کرے گی۔

مفتی منیب الرحمن نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے حکومت کا شکریہ ادا کیا اور ملک کی سا لمیت، ترقی، استحکام اور خوشحالی کیلئے دعا کی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos