وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اعلان کیا کہ ریلوے اسٹیشنز اور ٹرینوں میں جینڈر ریسپانسیو پروٹوکولز اپنائے جائیں گے تاکہ خواتین مسافروں کو ایک محفوظ، باوقار اور پرسکون ماحول فراہم کیا جا سکے۔ وہ پیر کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کے،
وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اعلان کیا کہ ریلوے اسٹیشنز اور ٹرینوں میں جینڈر ریسپانسیو پروٹوکولز اپنائے جائیں گے تاکہ خواتین مسافروں کو ایک محفوظ، باوقار اور پرسکون ماحول فراہم کیا جا سکے۔
وہ پیر کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کے، اس مقصد کے لیے ریلوے اسٹیشنز اور ٹرینوں میں آگاہی پوسٹرز آویزاں کیے جائیں گے۔
اس کے علاوہ اسٹیشنز پر باقاعدہ اعلانات اور آگاہی پیغامات نشر ہوں گے۔
اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ آئندہ ریفربش ہونے والی ٹرینوں میں خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد کے لیے نشستیں مختص کی جائیں گی جبکہ بڑے ریلوے اسٹیشنز پر ان کے لیے وہیل چیئرز کا خصوصی انتظام کیا جائے گا تاکہ وہ بآسانی اور عزت کے ساتھ سفر کر سکیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *