وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے زرعی شعبے کو موسمیاتی اثرات سے نمٹنے کی صلاحیت کا حامل اور بین لااقوامی معیار کے مطابق بنانے کیلئے حکومت کے عزم کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے آج (بدھ) اسلام آباد میں ساتویں زرعی مردم شماری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ زرعی اراضی اور لائیو سٹاک
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے زرعی شعبے کو موسمیاتی اثرات سے نمٹنے کی صلاحیت کا حامل اور بین لااقوامی معیار کے مطابق بنانے کیلئے حکومت کے عزم کا اظہارکیا ہے۔
انہوں نے آج (بدھ) اسلام آباد میں ساتویں زرعی مردم شماری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ زرعی اراضی اور لائیو سٹاک کے تازہ ترین اورانتہائی درست اعدادوشمار سے حکومت کو اس شعبے کی ترقی کیلئے پالیسیاں مرتب کرنے میں مدد ملے گی۔
احسن اقبال نے کہا ہے کہ زراعت کا شعبہ معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے جس کا ملک کی مجموعی پیداوار میں تقریباً چوبیس فیصد حصہ ہے۔
انہوں نے نئے زرعی اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں قابل کاشت اراضی کا رقبہ چار کروڑ چھبیس لاکھ سے بڑھا کر پانچ کروڑ اٹھائیس لاکھ ایکڑ کردیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر نے زرعی شعبے میں خودکفالت کے حصول اور قومی تحفظ خوراک یقینی بنانے کیلئے تعاون پر مبنی کاشتکاری کی ثقافت کے رجحان کو فروغ دینے کی فوری ضرورت پر زوردیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *