وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے مالیاتی رکاوٹوں پر قابو پانے کے لیے نجی شعبے کی سرمایہ کاری، اختراع اور انتظامی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر زور دیا ہے۔ جمعرات کے روز اسلام آباد میں سرکاری ونجی شراکت داری کے ادارے کے بورڈ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے مالیاتی رکاوٹوں پر قابو پانے کے لیے نجی شعبے کی سرمایہ کاری، اختراع اور انتظامی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر زور دیا ہے۔
جمعرات کے روز اسلام آباد میں سرکاری ونجی شراکت داری کے ادارے کے بورڈ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے منصوبے کی تکمیل کا عمل تیز کرنے اور ضروری بنیادی ڈھانچے اور خدمات کی فراہمی سے متعلق کارکردگی کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔
اجلاس نے سرکاری ونجی شراکت داری کے ذریعے مکمل کئے جانے والے بنیادی ڈھانچے کے کئی اہم منصوبوں کی منظوری دی۔
69 کلومیٹر طویل سیالکوٹ کھاریاں موٹروے منصوبے کے نظرثانی شدہ کمرشل ڈھانچے کی بھی اصولی منظوری دی گئی۔
اس کے علاوہ بورڈ نے کھاریاں راولپنڈی موٹر وے کے منصوبے کی تجویز کی منظوری دے دی۔ یہ منصوبہ 117.6 کلومیٹر پر محیط ہے اور اسے چھ لین والی گرین فیلڈ موٹروے کے طور پر تیار کیا جائے گا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *