728 x 90

وزیر پارلیمانی امور نے آزاد کشمیرکے شہریوں کے حوالے سے گمراہ کن پراپیگنڈے کو یکسر مسترد کردیا

وزیر پارلیمانی امور نے آزاد کشمیرکے شہریوں کے حوالے سے گمراہ کن پراپیگنڈے کو یکسر مسترد کردیا

پارلیمانی امور کے وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے شہریوں سے مبینہ امتیازی سلوک سے متعلق سوشل میڈیاپر منفی اور گمراہ کن پراپیگنڈے کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے امور داخلہ کے وزیر مملکت طلال چوہدری کے ہمراہ آج(جمعہ) کی سہ پہر اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس

پارلیمانی امور کے وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے شہریوں سے مبینہ امتیازی سلوک سے متعلق سوشل میڈیاپر منفی اور گمراہ کن پراپیگنڈے کو یکسر مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے امور داخلہ کے وزیر مملکت طلال چوہدری کے ہمراہ آج(جمعہ) کی سہ پہر اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے غلط معلومات پھیلانے کی مذمت کی۔

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہاکہ پاکستان کے دشمن جعلی ویڈیوز پوسٹ کررہے ہیں جس میں اسلام آباد پولیس کو مختلف چوکیوں پر معمول کی چیکنگ کے دوران آزاد کشمیر کے شہریوں سے بدسلوکی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ عوام کو ریاستی اواروں کے خلاف نفرت پر اکسانا دشمنوں کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے دشمنوں نے معرکہ حق میں قوم کی فتح کو تسلیم نہیں کیا اسی لئے وہ ایسے حربے استعمال کررہے ہیں۔

امور داخلہ کے وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہاکہ اسلام آباد پولیس ایک پروفیشنل فورس ہے جس کے کندھوں پر ایک بڑی ذمہ داری ہے اور وہ وزارت داخلہ کو براہ راست جواب دہ ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos