728 x 90

وزیر پیٹرولیم نے سپن وام-1 سے پیداوار کا افتتاح کر دیا،یہاں سے یومیہ 40 ایم ایم سی ایف گیس اور 220 بیرل کنڈینسیٹ پیداوار کا آغاز ہوگیا

وزیر پیٹرولیم نے سپن وام-1 سے پیداوار کا افتتاح کر دیا،یہاں سے یومیہ 40 ایم ایم سی ایف گیس اور 220 بیرل کنڈینسیٹ پیداوار کا آغاز ہوگیا

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے وزیرستان بلاک میں سپن وام-1(Spinwam-1) کنویں سے پیداوار کا افتتاح کردیا ہے۔ سپن وام کنویں سے یومیہ  40 ایم ایم سی ایف گیس اور 220 بیرل کنڈینسیٹ (condensate) کی پیداوار کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس موقع پر علی پرویز ملک نے کہا کہ ہماری مقامی کمپنیوں نے آبنائے

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے وزیرستان بلاک میں سپن وام-1(Spinwam-1) کنویں سے پیداوار کا افتتاح کردیا ہے۔

سپن وام کنویں سے یومیہ  40 ایم ایم سی ایف گیس اور 220 بیرل کنڈینسیٹ (condensate) کی پیداوار کا آغاز ہو گیا ہے۔

اس موقع پر علی پرویز ملک نے کہا کہ ہماری مقامی کمپنیوں نے آبنائے ہرمز کی بندش سے پیدا ہونے والے خلاء کو پر کرنے کے لئے بھرپور کردار ادا کیا۔ عالمی بحران میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی برقرار رکھی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایل این جی میں فورس میجور کے باوجود پاکستان میں کمی محسوس نہیں کی گئی۔ سپن وام ون جیسی دریافتیں پاکستان کی توانائی سلامتی کو مضبوط کرتی ہیں۔

وزیرستان بلاک سے قومی گیس نیٹ ورک کیلئے گیس کی مجموعی سپلائی تقریبا 100 ایم ایم ایس سی ایف ڈی تک پہنچ گئی ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos