وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے سوئی کمپنیوں کو کھانے کے اوقات کے دوران گیس پریشر مناسب رکھنے اور ملک میں مصروف اوقات کار میں گیس کی فراہمی کی سختی سے نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے یہ ہدایات ملک میں گیس کی فراہمی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اسلام آباد میں
وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے سوئی کمپنیوں کو کھانے کے اوقات کے دوران گیس پریشر مناسب رکھنے اور ملک میں مصروف اوقات کار میں گیس کی فراہمی کی سختی سے نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے یہ ہدایات ملک میں گیس کی فراہمی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔
وفاقی وزیر نے کہا حکومت نے سردی کے موسم میں شہریوں کو مشکلات سے بچانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے ہیں۔
انہوں نے کہا عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
اجلاس میں سوئی ناردرن گیس اور سوئی سدرن گیس کے حکام نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ گھریلو صارفین کو گزشتہ سال کی نسبت گیس کی فراہمی میں چھبیس فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *