وزیراعظم محمد شہبازشریف نے خیبر پختونخوا کی ترقی و خوشحالی اور امن و امان برقرار رکھنے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومت کے مابین تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ وہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے گفتگو کررہے تھے، جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ صوبائی
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے خیبر پختونخوا کی ترقی و خوشحالی اور امن و امان برقرار رکھنے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومت کے مابین تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
وہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے گفتگو کررہے تھے، جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ صوبائی حکومت کو صوبے میں امن وامان کیلئے کوششیں مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو انسداد دہشتگردی کی کوششوں کیلئے صوبائی اداروں کو مضبوط کرنا چاہئے۔
شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے مشترکہ کاوشیں جاری رکھیں گی۔
وزیراعظم نے اس امر پر زور دیا کہ صوبائی حکومت کو خیبر پختونخوا میں امن و امان کے قیام اور عوامی فلاح کیلئے اپنی آئینی ذمہ داری نبھانی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے حوالے سے خیبر پختونخوا کے عوام کیلئے اقدامات کا اختیار صوبائی حکومت کے پاس ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *