قومی تحفظ خوراک کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت قومی غذائی تحفظ کے استحکام کیلئے گندم کی جامع طویل مدتی پالیسی پر کام کر رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں گندم کی قومی نگراں کمیٹی کے چھٹے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر نے کہا
قومی تحفظ خوراک کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت قومی غذائی تحفظ کے استحکام کیلئے گندم کی جامع طویل مدتی پالیسی پر کام کر رہی ہے۔
یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں گندم کی قومی نگراں کمیٹی کے چھٹے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ آئندہ پالیسی میں سپلائی چین کی بہتر نگرانی اور قیمتوں کے پائیدار استحکام پر توجہ دی جائے گی جس سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی ممکن ہو گی۔
انہوں نے تمام صوبوں کو ہدایت کی کہ وہ رمضان المبارک کے دوران آٹے کی قیمتوں میں غیر ضروری اضافے کو روکنے کیلئے منڈی کی سخت نگرانی یقینی بناتے ہوئے موثر انتظامی اقدامات کریں۔
اجلاس کے دوران کمیٹی کو بتایا گیا کہ قومی کھپت کی ضروریات پوری کرنے کیلئے اس وقت تمام صوبوں میں گندم کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *