728 x 90

وفاقی وزیرخزانہ کا ملکی معیشت کومضبوط بنانے کےعزم کا اعادہ

وفاقی وزیرخزانہ کا ملکی معیشت کومضبوط بنانے کےعزم کا اعادہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے اور ذمہ دارانہ طویل مدتی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ آج (پیر) اسلام آباد میں نیسلے پاکستان کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہتر عملدرآمد، شفافیت اور مضبوط ٹیکس ایکو

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے اور ذمہ دارانہ طویل مدتی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

آج (پیر) اسلام آباد میں نیسلے پاکستان کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہتر عملدرآمد، شفافیت اور مضبوط ٹیکس ایکو سسٹم پاکستان کی معاشی بحالی میں مرکزی حیثیت رکھتے ہیں۔

وزیر خزانہ نے غیر رسمی شعبے کی روک تھام کے حکومت کے عزم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کے پہلے ہی متعدد صنعتوں میں واضح نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔

انہوں نے فنانس ڈویژن کے اندر ٹیکس پالیسی آفس کے قیام کو ایک اہم ڈھانچہ جاتی اصلاحات قرار دیا جس سے نجی شعبے کے ساتھ سال بھر مسلسل رابطہ ممکن ہو گا تاکہ پالیسی کو بہتر بنانے اور اگلے بجٹ سے پہلے مؤثر نفاذ کویقینی بنایا جا سکے۔

وزیر خزانہ نے نیسلے پاکستان کی ٹیکس پالیسی آفس کے ساتھ کام کرنے پر آمادگی کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے خوراک اور مشروبات کے شعبے کو باقاعدہ بنانے اور اِس میں سرمایہ کاری کے لحاظ سے ٹیکس وصولی کو سہولت فراہم کرنے کے حکومت کے ارادے پر بھی زور دیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos