بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر چوہدری سالک حسین نے کراچی میں وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سمندر پار پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی اور ای او بی آئی اور ورکرز ویلفیئر فنڈز کی صوبوں کو منتقلی سے متعلق امور پر تبادلہ
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر چوہدری سالک حسین نے کراچی میں وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔
ملاقات میں سمندر پار پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی اور ای او بی آئی اور ورکرز ویلفیئر فنڈز کی صوبوں کو منتقلی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چوہدری سالک حسین نے یقین دہانی کرائی کہ ای او بی آئی اور ورکرز ویلفیئر فنڈز کی منتقلی کا مسئلہ باہمی مشاورت کے ذریعے حل کیا جائے گا۔
ملاقات میں طے پایا کہ محنت کشوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان تعاون بڑھایا جائیگا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *