728 x 90

ٹریفک قوانین سے آگاہی اور حادثات میں کمی لانے کے لیے جھنگ پولیس کی خصوصی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔

ٹریفک قوانین سے آگاہی اور حادثات میں کمی لانے کے لیے جھنگ پولیس کی خصوصی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔

ٹریفک قوانین سے آگاہی اور حادثات میں کمی لانے کے لیے جھنگ پولیس کی خصوصی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔ ضلع بھر میں عوامی شعور اجاگر کرنے اور ٹریفک کی بہتری کے لیے عملی اقدامات مزید تیز کر دیے گئے ہیں۔ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی زیر نگرانی جاری مہم

ٹریفک قوانین سے آگاہی اور حادثات میں کمی لانے کے لیے جھنگ پولیس کی خصوصی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔ ضلع بھر میں عوامی شعور اجاگر کرنے اور ٹریفک کی بہتری کے لیے عملی اقدامات مزید تیز کر دیے گئے ہیں۔ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی زیر نگرانی جاری مہم کے دوران شہریوں میں ہیلمٹ اور بیک ویو مرر بھی تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک سعید اختر دھولکہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ڈی پی او جھنگ کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کے ذریعے قیمتی انسانی جانیں محفوظ بنائی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک اصولوں کی پابندی ہر شہری کی بنیادی ذمہ داری ہے، اور اس میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈی پی او نے ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا واضح عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں اور آئندہ مزید سخت اقدامات بھی کیے جائیں گے۔جھنگ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل کریں اور اپنی و دوسروں کی جانوں کو محفوظ بنائیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos