حکومتِ پنجاب اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے احکامات کے مطابقڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جھنگ سعید اختر دھولکہ کی ہدایات پر انچارج ایجوکیشن ونگ ٹریفک پولیس جھنگ ٹی ڈبلیو محسن اقبال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ رکشہ ڈرائیورز کیلئے خصوصی ٹریفک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر ڈرائیور
حکومتِ پنجاب اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے احکامات کے مطابق
ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جھنگ سعید اختر دھولکہ کی ہدایات پر انچارج ایجوکیشن ونگ ٹریفک پولیس جھنگ ٹی ڈبلیو محسن اقبال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ رکشہ ڈرائیورز کیلئے خصوصی ٹریفک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر ڈرائیور حضرات کو ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی اور محفوظ ڈرائیونگ کے اصولوں سے آگاہ کیا گیا۔ لیکچر کا مقصد شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا اور حادثات کی شرح میں کمی لانا تھا۔
ٹریفک آگاہی سیشن کے دوران محسن اقبال نے رکشہ ڈرائیورز کو ہدایت کی کہ وہ اوورلوڈنگ اور اوور اسپیڈنگ سے مکمل اجتناب کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی نہ صرف قانونی جرم ہے بلکہ انسانی جانوں کیلئے بھی خطرناک ثابت ہوتی ہے۔ ڈرائیورز کو ذمہ دارانہ رویہ اپنانے اور سڑک پر احتیاط سے گاڑی چلانے کی تلقین کی گئی۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس رکشہ چلانا قانوناً جرم ہے، اس لیے تمام ڈرائیور حضرات فوری طور پر اپنا لائسنس بنوائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لائسنس یافتہ ڈرائیور نہ صرف قانون کی پاسداری کرتا ہے بلکہ وہ بہتر تربیت یافتہ ہونے کی وجہ سے حادثات سے بھی محفوظ رہتا ہے۔
اس موقع پر ٹریفک پولیس کی جانب سے رکشہ ڈرائیورز کو یہ بھی آگاہ کیا گیا کہ کل بروز اتوار، 29 مارچ کو مین لائسنس سنٹر جھنگ میں رکشہ ڈرائیونگ لائسنس کا ٹیسٹ منعقد ہوگا۔ ایسے تمام ڈرائیور حضرات جن کے لرنر لائسنس کو 42 دن مکمل ہو چکے ہیں، وہ اس ٹیسٹ میں شرکت کے اہل ہوں گے۔
ٹریفک پولیس نے ڈرائیورز کو ہدایت کی کہ وہ بروقت مین لائسنس سنٹر، بمقام صدر چوک جھنگ پہنچیں اور اپنا مستقل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں۔ حکام کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے نہ صرف قانونی تقاضے پورے ہوں گے بلکہ شہر میں ٹریفک کے نظام کو مزید بہتر اور محفوظ بنانے میں بھی مدد ملے گی۔
آخر میں محسن اقبال نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے آگاہی مہم کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ شہریوں میں ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کا شعور پیدا ہو اور حادثات میں واضح کمی لائی جا سکے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *