قائم مقام صدر اور بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کے بانی چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پارلیمانی سفارتکاری علاقائی امن اور تعاون کو فروغ دینے میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ وہ آج (جمعہ) ملائیشیا کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے سپیکر ڈاکٹر جوہری عبدل اور ایوان بالا کے صدر داتوک آوانگ
قائم مقام صدر اور بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کے بانی چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پارلیمانی سفارتکاری علاقائی امن اور تعاون کو فروغ دینے میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
وہ آج (جمعہ) ملائیشیا کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے سپیکر ڈاکٹر جوہری عبدل اور ایوان بالا کے صدر داتوک آوانگ بمی بن آوانگ علی بشاہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کر رہے تھے۔
سید یوسف رضا گیلانی نے انہیں آئندہ ماہ کی دس سے بارہ تاریخ تک اسلام آباد میں منعقد ہونے والی بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔
انہوں نے ملائیشیا کی پاکستان کے ساتھ مضبوط دوستی اور بین الپارلیمانی تعلقات مستحکم کرنے میں اُس کے تعمیری کردار کو سراہا۔
ملائیشیا کے رہنمائوں نے دعوت کا خیرمقدم کیا اور پاکستان اور ملائیشیا کی پارلیمانوں کے درمیان اشتراک عمل مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *