وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاسپورٹس میں جعلسازی کی روک تھام کیلئے نئے سکیورٹی فیچرز متعارف کرائے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بات بیجنگ پبلک سیکورٹی پاسپورٹ بیورو کے دورے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے بتائی۔ ڈائریکٹر جنرل سن یو نے وفاقی وزیر کی آمد پر ان کا استقبال کیا۔ وزیر
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاسپورٹس میں جعلسازی کی روک تھام کیلئے نئے سکیورٹی فیچرز متعارف کرائے جائیں گے۔
انہوں نے یہ بات بیجنگ پبلک سیکورٹی پاسپورٹ بیورو کے دورے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے بتائی۔
ڈائریکٹر جنرل سن یو نے وفاقی وزیر کی آمد پر ان کا استقبال کیا۔
وزیر داخلہ نے بیورو کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور چین کے پاسپورٹ اور امیگریشن پالیسی اور درخواست سے طباعت تک پاسپورٹ کے اجراء کے تمام مراحل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔
وزیر داخلہ نے چین کے امیگریشن نظام کی افادیت اور مؤثر طریقہ کار کو سراہااور کہا کہ پاکستان نے بھی پاسپورٹ اور امیگریشن کا ایک تیز رفتار اور جامع نظام تیار کیا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ بیجنگ ماڈل کی طرز پر پاکستان بھی امیگریشن کا جدید نظام وضع کررہا ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *