خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
حلال شعبے کی ترقی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا فروغ ضروری ہے، خالد مگسیپاکستان نے سری لنکا کو تین وکٹوں سے شکست دے کر سہ فریقی سیریز جیت لیچین کے ساتھ سرحدی کشیدگی کے دوران مودی حکومت کی دفاعی پالیسی کو عالمی تنقید کا سامناافغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف مسلح مزاحمت جاریپاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آردانش اسکولوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابلِ قبول نہیں ہوگا، وزیراعظماینٹی کرپشن پنجاب نے سی ای او ہیلتھ جھنگ ڈاکٹر محمد یونس منیر کو مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے مقدمے میں 5 نومبر کو طلب کر لیا، شیخوپورہ ہسپتال میں تعیناتی کے دوران سرکاری فنڈز میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کے الزامات، تحریری جواب طلبجھنگ میں جرائم کے خلاف نمایاں کارکردگی پر ڈی پی او ساجد حسین کی جانب سے سی سی ڈی ٹیم کی حوصلہ افزائی، ڈی ایس پی بابر نواز ہندل کو لیٹر آف اپریسی ایشن جاری، انسپکٹر اظہر خان سمیت افسران و اہلکاروں میں تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات تقسیم
معیشت

پانچ آئل ریفائنریاں معاہدوں پر دستخط کے لیے تیار ہیں، علی پرویز

پٹرولیم کے وزیر علی پرویز ملک نے پاکستان کی پانچ آئل ریفائنریز کی انتظامیہ سے ملاقاتیں کیں جن میں براؤن فیلڈ ریفائنری اپ گریڈیشن پالیسی پر عملدرآمد اور پاکستان کی توانائی کا تحفظ مضبوط…

پانچ آئل ریفائنریاں معاہدوں پر دستخط کے لیے تیار ہیں، علی پرویز

پٹرولیم کے وزیر علی پرویز ملک نے پاکستان کی پانچ آئل ریفائنریز کی انتظامیہ سے ملاقاتیں کیں جن میں براؤن فیلڈ ریفائنری اپ گریڈیشن پالیسی پر عملدرآمد اور پاکستان کی توانائی کا تحفظ مضبوط بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

ریفائنریز کی انتظامیہ نے ریفائنری اپ گریڈیشن پالیسی کے تحت معاہدوں پر دستخط کرنے کے لیے آمادگی کا اعادہ کیا۔ یہ معاہدے آئندہ ماہ کے شروع میں متوقع ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کے ریفائننگ شعبے کی طویل مدتی پائیداری کے لیے تیل صاف کرنے کے کارخانوں کو جدید خطوط پر استوار کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجوزہ اپ گریڈیشن کے بعد یہ کارخانے پاکستان میں یورو فائیو معیار کے مطابق ایندھن تیار کر سکیں گے۔

وزیر پٹرولیم نے کہا کہ پاکستان کی ریفائننگ صلاحیت کو جدید بنانا پٹرولیم مصنوعات کے معیار اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اہم ہے اور مقامی فراہمی کو مضبوط بنانے، درآمدی پٹرول اور ڈیزل پر انحصار کم کرنے اور ملک کے وسیع تر توانائی کے تحفظ کے مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے بھی ضروری ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں