ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی لاریجانی نے پاکستان اور ایران کو تعمیری کردار کی حامل بااثرعلاقائی ریاستیں قراردیا ہے۔ اسلام آباد میں پاکستانی ذرائع ابلاغ کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں تعاون کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے
ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی لاریجانی نے پاکستان اور ایران کو تعمیری کردار کی حامل بااثرعلاقائی ریاستیں قراردیا ہے۔
اسلام آباد میں پاکستانی ذرائع ابلاغ کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں تعاون کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہارکیا کہ علاقائی مسائل کوعلاقائی سطح پر بات چیت کے ذریعے حل کیاجائے گا۔
ڈاکٹرعلی لاریجانی نے مشترکہ سرحد پرعسکریت پسندگروہوں کی موجودگی کی نشاندہی کرتے ہوئے انٹیلی جنس تعاون کوبڑھانے اورمشترکہ سکیورٹی کا لائحہ عمل تیار کرنے پر زوردیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *