728 x 90

پاکستان، آسٹریا کا دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق

پاکستان، آسٹریا کا دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق

پاکستان اور آسٹریا نے معاشی تعاون ، تجارت اور سرمایہ کاری ، سیاحت ، مہمانداری ، تعلیم، آئی ٹی، صحت اور انسانی وسائل کی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے ۔ یہ اتفاق رائے وزیراعظم شہبازشریف اور آسٹریا کے فیڈرل چانسلرکرسچین اسٹوکر کے درمیان آج (پیر) کو

پاکستان اور آسٹریا نے معاشی تعاون ، تجارت اور سرمایہ کاری ، سیاحت ، مہمانداری ، تعلیم، آئی ٹی، صحت اور انسانی وسائل کی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے ۔

یہ اتفاق رائے وزیراعظم شہبازشریف اور آسٹریا کے فیڈرل چانسلرکرسچین اسٹوکر کے درمیان آج (پیر) کو ویانا میں ملاقات کے دوران ہوا ۔

فریقین نے کہاکہ وہ ان شعبوں سے متعلقہ مفاہمتی یادداشتوں کو جلد حتمی شکل دینے کیلئے کام کریںگے ۔

انہوں نے علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔

دونوں رہنماؤں نے امن وسلامتی، تنازعات کے پرامن حل، دیرپا ترقی ، ماحولیاتی اقدامات اور انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ سے متعلق مسائل کے حل میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار پر اتفاق کیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos