728 x 90

پاکستان، رومانیہ کا مشترکہ فضائی دفاعی خطرات سے نمٹنے پر اتفاق

پاکستان، رومانیہ کا مشترکہ فضائی دفاعی خطرات سے نمٹنے پر اتفاق

پاکستان اور رومانیہ نے مشترکہ فضائی دفاعی خطرات سے نمٹنے میں تعاون کیلئے زیادہ موثر ادارہ جاتی نظام تشکیل دینے پراتفاق کیا ہے ۔ یہ اتفاق رائے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابرسدھو اور رومانیہ کی فضائیہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل لیونارڈ گیبریل بارابوئی کے درمیان رومانیہ میں ایک ملاقات میں

پاکستان اور رومانیہ نے مشترکہ فضائی دفاعی خطرات سے نمٹنے میں تعاون کیلئے زیادہ موثر ادارہ جاتی نظام تشکیل دینے پراتفاق کیا ہے ۔

یہ اتفاق رائے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابرسدھو اور رومانیہ کی فضائیہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل لیونارڈ گیبریل بارابوئی کے درمیان رومانیہ میں ایک ملاقات میں ہوا  ۔ملاقات کے دوران مشترکہ فضائی مشقوں، عسکری وفود کے تبادلہ ، پروگراموں اور فضائی اورزمینی عملے کی تربیت سمیت آپریشنل تعاون میں اضافے پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔

فریقین نے علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور عالمی اور علاقائی استحکام برقراررکھنے میں دوطرفہ تعاون کی اہمیت کا اعادہ کیا۔

فریقین نے دونوں فضائی افواج کے درمیان اشتراک عمل بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا اورجدید ائیروسپیس ٹیکنالوجیز میں دفاعی صنعتی شراکت داری کو فروغ  دینے کے امکانات پرغور کیا۔

رومانیہ کے ائیر چیف نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کوسراہا جس کا اظہار بھارتی جارحیت کے خلاف حالیہ فتح میں کیاگیا۔

انہوں نے پاک فضائیہ کے سربراہ کی بصیرت افروز قیادت میں اقدامات کے ذریعے حاصل ہونے والی ترقی کو بھی سراہا ۔

یہ ملاقات ظہیر احمد بابر سدھو کے رومانیہ کے سرکاری دورے کے موقع پر ہوئی۔

دورے کے دوران دوطرفہ دفاعی تعلقات مضبوط بنانے اور دونوں فضائی افواج کے درمیان تعاون کومزید فروغ دینے کیلئے مواقع تلاش کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos