امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کی زیر صدارت امریکی تاجروں ، سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کی راؤنڈ ٹیبل سرمایہ کاری اور دوطرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت۔ امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ کے دورہ لاس اینجلس کے موقع پر پاکستان کے قونصل خانے کی جانب
امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کی زیر صدارت امریکی تاجروں ، سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کی راؤنڈ ٹیبل سرمایہ کاری اور دوطرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت۔
امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ کے دورہ لاس اینجلس کے موقع پر پاکستان کے قونصل خانے کی جانب سے اعلیٰ سطحی بزنس راؤنڈ ٹیبل کا انعقاد کیا جس میں امریکی کاروباری شخصیات، سرمایہ کاروں اوربزنس ایگزیکٹیوز کو پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی بات کے لئے مدعو کیا گیا۔
یہ اجلاس قونصل جنرل عاصم علی خان، ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر قراةلعین فاطمہ اور دیگر سینئر حکام کی کوششوں سے منعقد ہوا۔
اپنے خطاب میں سفیررضوان سعید شیخ نے ایس آئی ایف سی فریم ورک کے تحت حکومت کی جانب سے وضع کی جانے والی ادارہ جاتی اصلاحات اور پالیسی مراعات کے نتیجے میں پاکستان کے سرمایہ کاری منظرنامے میں آنے والی مثبت تبدیلیوں پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے ترجیحاتی شعبہ جات میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے حوالے سے سرمایہ کاروں کو دعوت دی کہ وہ پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے صنعتی انفراسٹرکچر، ، نوجوان افرادی قوت، اور مسابقتی منڈی تک رسائی سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
انہوں نے پاکستان کی معیشت کی بہتری اور عالمی سطح پر حکومت کی معاشی پالیسیوں کو سراہے جانے کے رجحان سے بھی شرکا کو آگاہ کیا۔سفیر پاکستان نے شرکا کو سال 2025 میں منظور کیے جانے والے 28 تذویراتی منصوبوں اور کاروبار موافق فضا سے بھی آگاہ کیا۔
اس موقع پر پاکستان کے جدیداسپیشل اکنامک زونز جو سرمایہ کاروں کو پلگ اینڈ پلے انفراسٹرکچر اور ون ونڈو سہولیات فراہم کرتے ہیں سے بھی متعارف کرایا گیا۔ ان زونز میں سروسز سیکٹرآئی ٹی، لاجسٹکس اور ای کامرس شامل ہیں۔
رضوان سعید شیخ نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان انٹرٹینمنٹ اور تخلیقی صنعتوں میں تعاون کی وسیع گنجائش پر بھی زور دیا۔
سفیر نے کہا کہ پاکستان کی میڈیا اور تفریحی صنعت کی سافٹ پاور قوموں کے درمیان روابط استوار کرنے، باہمی فہم کو فروغ دینے، اور ثقافتی سفارتکاری کے ذریعے نئی معاشی راہیں کھولنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
رضوان سعید شیخ نے امریکی اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ پاکستان کو ایک اسٹریٹجک سرمایہ کاری کی منزل اور مضبوط اور مستقبل کے لیے تیار سپلائی چینز کی تعمیر میں شراکت دار کے طور پر دیکھیں۔
اس سے قبل، قونصل جنرل عاصم علی خان نے شرکا کو خوش آمدید کہا اور بالخصوص کیلیفورنیا اور مغربی امریکہ میں کاروباری روابط کو فروغ دینے میں قونصل خانے کے عزم کو دہرایا۔
انہوں نے پاکستان میں پائیدار انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی سلوشنز اور ایگری-ٹیک کی بڑھتی ہوئی مانگ پر زور دیا جو امریکی جدت پر مبنی شراکت داریوں کے لیے وسیع تر مواقع فراہم کرتی ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *