خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
نائب وزیراعظم کا برآمدات بڑھانے کے لیے مربوط حکومتی تعاون کے عزم کا اعادہحکومت کا ایس ایم ایز کی برآمدی مالی معاونت تک رسائی بہتر بنانے کے عزم کا اعادہسہ ملکی کرکٹ سیریز: انگلینڈ نے سری لنکا کو 55 رنز سے ہرا دیانگہداشت اور معاونت کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہےمودی حکومت کی ناقص قانون سازی کے باعث بھارت عالمی سطح پر جرائم پیشہ نیٹ ورکس کا گڑھ گیاسینیٹ میں آبادی میں تیزی سے اضافے پر قابو پانے سے متعلق قرارداد منظوروزیرِ اعظم نے لاہور اور کراچی ہوائی اڈوں کی ماسٹر پلان کے تحت توسیع کی منظوری دے دیجھنگ: ڈی ٹی او مسعود احمد کا تیز رفتاری، زائد کرایوں اور اوورلوڈنگ پر سخت کارروائی کا انتباہ، غیر قانونی اڈوں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت
معیشت

پاکستانی صنعت کی بحالی کیلئے سی پیک کا دوسرا مرحلہ نہایت اہم ہے،وزیرخزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے حال ہی میں منظور ہونے والے پروگرام کو آخری بنانے کیلئے قومی معیشت میں بنیادی اصلاحات انتہائی ناگزیر ہیں۔ انہوں نے…

پاکستانی صنعت کی بحالی کیلئے سی پیک کا دوسرا مرحلہ نہایت اہم ہے،وزیرخزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے حال ہی میں منظور ہونے والے پروگرام کو آخری بنانے کیلئے قومی معیشت میں بنیادی اصلاحات انتہائی ناگزیر ہیں۔

انہوں نے ذرائع ابلاغ کے ایک غیرملکی ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ تنخواہ دار طبقے اورمصنوعات سازی کے شعبے پر پڑنے والے اضافی بوجھ کو کم کیا جائے گا جبکہ پرچون فروشوں، تھوک فروشوں، زراعت اور جائیداد کے شعبوں کو بھی ٹیکس کے دائرے میں لایا جائے گا۔

محمداورنگزیب نے کہا کہ حکومت اب نان فائلر کی اصطلاح ختم کر رہی ہے، ٹیکس ادا نہ کرنے والوں پر پابندیاں عائد کی جائیں گی جس سے ان کیلئے بہت سی سرگرمیاں مشکل ہو جائیں گی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ دوست ملکوں نے آئی ایم ایف کا نیا پروگرام حاصل کرنے کیلئے مالی ضروریات پوری کرنے کا یقین دلایا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں قرض پروگرام کیلئے واشنگٹن کی جانب سے پاکستان کی حمایت کو سراہا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ دوست ملکوں سے لئے گئے قرض کا بڑا حصہ چین کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی صنعت کی بحالی کیلئے چین کے ساتھ اقتصادی راہداری کا دوسرا مرحلہ نہایت اہم ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس پروگرام پاکستانی برآمدات کیلئے بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کے آخر میں روپے کی قدر مستحکم ہوئی اور غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں مہنگائی میں بتدریج کمی آ رہی ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں