728 x 90

پاکستان۔افغانستان جنگ بندی معاہدے کا مقصد دہشت گردی کاخاتمہ ہے،وزیردفاع

پاکستان۔افغانستان جنگ بندی معاہدے کا مقصد دہشت گردی کاخاتمہ ہے،وزیردفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا بنیادی مقصد دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کرنا ہے۔ انہوں نے الجزیرہ عربیہ کو ایک انٹرویو میں کہا کہ گزشتہ کئی برس سے جاری دہشت گردی سے پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے شدید متاثر ہورہے ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا بنیادی مقصد دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کرنا ہے۔

انہوں نے الجزیرہ عربیہ کو ایک انٹرویو میں کہا کہ گزشتہ کئی برس سے جاری دہشت گردی سے پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے شدید متاثر ہورہے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ دونوں ممالک اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ دہشت گردی کا فوری خاتمہ ضروری ہے۔

 انہوں نے کہا کہ دونوں ملک دہشت گردی  پر قابو پانے کیلئے سنجیدہ کوششیں کریں گے بصورت دیگر خطے کے امن کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ معاہدے کی تفصیلات کو حتمی شکل دینے کیلئے ایک اور اجلاس آئندہ ہفتے استنبول میں ہو گا۔

انہوں نے کہا افغان وزیردفاع نے تسلیم کیا ہے کہ دہشتگردی ہمارے تعلقات میں کشیدگی کی اصل وجہ ہے اور اب اس مسئلے کو حل کرنا ہوگا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اب دوبارہ امن قائم ہو گا اور پاکستان اور افغانستان کے تعلقات معمول پر آجائیں گے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos