728 x 90

پاکستان۔ قطر کا تذویراتی شراکت داری مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ

پاکستان۔ قطر کا تذویراتی شراکت داری مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ

پاکستان اور قطر نے مختلف شعبوں بالخصوص دفاع اور سلامتی میں تذویراتی شراکت داری مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس عزم کا اظہار دوحہ میں سماجی ترقی کے بارے میں دوسرے عالمی سربراہ اجلاس کے موقع پر صدر آصف علی زرداری اورقطر کے نائب وزیراعظم اور دفاعی امور کے وزیرمملکت شیخ

پاکستان اور قطر نے مختلف شعبوں بالخصوص دفاع اور سلامتی میں تذویراتی شراکت داری مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اس عزم کا اظہار دوحہ میں سماجی ترقی کے بارے میں دوسرے عالمی سربراہ اجلاس کے موقع پر صدر آصف علی زرداری اورقطر کے نائب وزیراعظم اور دفاعی امور کے وزیرمملکت شیخ سعود بن عبدالرحمن بن حسن بن علی الثانی کے درمیان ملاقات میں کیاگیا۔

صدر نے تربیت ، استعداد کار بڑھانے اور دفاعی پیداوار میں دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان موجود ہ اشتراک عمل پر اطمینان ظاہرکیا ۔

قطر کے نائب وزیراعظم نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کوسراہا اور پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات مستحکم کرنے کیلئے اپنے ملک کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے مشترکہ دفاعی پیداوار اور دفاعی منصوبوں میں قطر کی دلچسپی کا اعادہ کرتے ہوئے مستقبل میں ایسے اقدامات کو فروغ دینے کیلئے آمادگی کااظہارکیا ۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos