پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کیلئے ویزوں بالخصوص ورک ویزوں کے حصول میں سہولت کیلئے ضروری اقدامات یقینی بنانے پر اتفاق کیا ہے ۔ یہ اتفاق رائے ابو ظہبی میں وزیرداخلہ محسن نقوی اورمتحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زید النہیان کے درمیان ایک ملاقات
پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کیلئے ویزوں بالخصوص ورک ویزوں کے حصول میں سہولت کیلئے ضروری اقدامات یقینی بنانے پر اتفاق کیا ہے ۔
یہ اتفاق رائے ابو ظہبی میں وزیرداخلہ محسن نقوی اورمتحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زید النہیان کے درمیان ایک ملاقات میں ہوا ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہاکہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد متحدہ عرب امارات کی معیشت کومستحکم کرنے میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے اور ویزہ پالیسیوں میں آسانی ان کے لئے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ سیکورٹی سمیت تمام شعبوں میں تعاون کووسعت دینے کا خواہاں ہے ۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *